ETV Bharat / state

تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ

جموں و کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے گزشتہ دنوں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ
تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 5:14 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے بدھ کو چھاپہ مارا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ تعمیراتی کمپنی حیدرپورہ، سرینگر کے رہنے والے طالب حسین سودن کی ہے۔ خبر لکھے جانے تک چھاپہ ماری کی کارروائی جاری تھی۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے گزشتہ ہفتے نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے تھے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (JKCA) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین کر رہی ہے۔

ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2006 سے 2012 کے دوران فاروق عبداللہ نے اپنی جے کے سی اے کے فنڈ کا غلط استعمال کرکے 45 کروڑ سے زیادہ کی رقم پر مبینہ طور ہاتھ صاف کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.