سرینگر: ) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 250 کروڑ روپیوں کے بینک منی لانڈ رنگ کیس کے سلسلے میں جمعرات کی صبح سرینگر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔
ای ڈی کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی نے 250 کروڑ روپیوں کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کوآپریٹو بینک کے چیئرپرسن کے احاطے سمیت چھ مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ فرضی جہلم کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ای دی کے سرینگر دفتر نے یہ چھاپے منی لانڈرنگ کیس کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے دفعہ 17 کے تحت مارے گئے۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ اے سی بی نے پہلے ہی محمد شفیع ڈار، ہلال اے میر (سوسائٹی کے چیئرمین) اور دیگر کے خلاف آئی پی سی اور بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ان کی 1.21 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کر لی ہے۔ قبل ازیں ای ڈی نے چودھری لال سنگھ کو حراست میں لیکر کئی روز تک تفتیش کی تھی، دوران تفتیش ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ہسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا۔
(یو این آئی مشملات کے ساتھ)