ETV Bharat / state

ای ڈی نے سرینگر لون فراڈ کیس میں 257 کنال اراضی اٹیچ کی - جہلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی

Srinagar Lone Fraud Case ای ڈی نے جمعہ کو سرینگر کے شیو پورہ علاقے میں 257 کنال سے زیادہ کی غیر منقولہ جائیداد کو ایک فرضی کوآپریٹو سوسائٹی میں شامل لون فراڈ کیس کے سلسلے میں فرق کیا۔

ED attaches 257 Kanal land in Srinagar Lone Fraud Case
ای ڈی نے سرینگر لون فراڈ کیس میں 257 کنال اراضی اٹیچ کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 8:38 PM IST

سرینگر:) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سرینگر کے پاش علاقے شیو پورہ میں 193.46کروڑ روپیہ مالیت کی اراضی کو ضبط کیا ہے ۔
ای ڈی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کوآپریٹوبینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار اور جعلی ریور جہلم کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے چیئرمین کی گرفتاری کے تین ہفتے کے بعد انفورسنمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے سرینگر کے پاش علاقے شیو پورہ میں 257کنال اراضی جس کی مالیت 193.46کروڑ روپیہ ہے کو سیل کیا۔ دونوں جعلساز 20 دسمبر تک عدالتی حراست میں ہیں۔

  • Directorate of Enforcement (ED) has provisionally attached immovable property in the form of land measuring 257 Kanal and 19 Marlas at Shivpora, Srinagar, which is valued at Rs. 193.46 Crores, in a PMLA case related to the financial fraud committed with J&K State Co-operative… pic.twitter.com/80g3x7aji6

    — ANI (@ANI) December 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے مزید بتایا کہ دھوکہ دہی کے اس کیس میں کوآپریٹو بینک کے سابق چیئرمین نے قواعد و ضوابط کو بالائی طاق رکھ کر جعلی ریور جہلم کوآپریٹو ہاؤس کو 250کروڑ روپیہ کا لون فراہم کیا تھا۔موصوف ترجمان کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ای ڈی نے مذکورہ فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کی اور پانچ ملزمان کے خلاف رنبیرپینل کوڈاورجموں وکشمیر کرپشن ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔ان کے مطابق ہلال میر اور محمد شفیع ڈار سمیت مزید تین افراد عبدالحمید ہجام (سابق سیکریٹری ریور جہلم کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی)، مجیب الرحمن گھاسی (سابق راجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی ) اور سعید عاشق حسین (سابق ڈپٹی راجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی )کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی پیش کی ہیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جعلسازوں نے دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی رقم کا استعمال غیر منقولہ جائیداد کے حصول کے لئے کیا تھا جسے جمعرات کے روز منسلک کیا گیا ۔ای ڈی کے مطابق اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ دستاویزات برآمد کرکے ضبط کئے ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں 6 مقامات پر چھاپے

غور طلب ہے اے سی بی نے پہلے ہی محمد شفیع ڈار، ہلال اے میر (سوسائٹی کے چیئرمین) اور دیگر کے خلاف آئی پی سی اور بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔

(یو این آئی مشملات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.