ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں راحت - دکانوں میں سے صرف 25 فیصد کو کھولنے کی اجازت

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ease in lockdown
لاک ڈاؤن
author img

By

Published : May 30, 2021, 7:54 PM IST

جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کے روز جموں و کشمیر میں کنٹینمنٹ زونز کے باہر لاک ڈاؤن کے حوالے سے رہنما خطوط میں نرمی کا حکم صادر کیا ہے۔ جبکہ تعلیمی ادارے 15 جون تک بند رہیں گے۔ اس دوران حکومت نے جموں و کشمیر میں مختلف سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔حکمنامہ کے مطابق ہر طرح کی دکانوں کو ہفتے میں متبادل دنوں کی بنیاد پر یا روٹیشن کی بنیاد پر کھولنے کی اجازت دی جائے گی- اس حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرس کے ذریعہ روسٹر جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آؤٹ ڈور بازاروں یا آؤٹ ڈور شاپنگ کمپلیکس کو بھی متعلقہ ڈپٹی کمشنرس کے ذریعہ جاری کردہ روسٹر کے مطابق متبادل دن یا روٹیشن کی بنیاد پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم انڈور شاپنگ مالز کو مالکان کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنرز کے ذریعہ جاری کردہ روسٹر کے مطابق کل دکانوں میں سے صرف 25 فیصد کو کھولنے کی اجازت ہوگی-

اتوار کے روز باقاعدہ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کر دیا گیا- یہ حکم نامہ چیف سیکرٹری ایگزیکٹو کمیٹی بی وی آر سبرمانیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔

حکم نامے میں متعلقہ ڈی سیز کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق نائیکی دوکان، سیلونز یا پارلرز کو ہفتے میں سنیچر اور اتوار کے بغیر تین دن کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی اگر بات کریں تو میٹاڈرز، منی بسیں اور بسیں وغیرہ کو سواریوں کی تعداد میں پچاس فیصد تک کمی کر کے چلنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ آٹو رکشا کو بغیر کسی پابندی کے چلنے کی اجازت ہوگی-

اس معاملے میں متعلقہ ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹس کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ان گائیڈ لائنز کو یقینی بنائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں عوام کے لئے کھلی رہیں گی تاہم اس سلسلے میں پہلے ہی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ادھر سماجی و معاشرتی تقریبات میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد میں 20 افراد جبکہ جنازے یا دیگر کسی مذہبی یا معاشرتی اجتماع میں 25 افراد کو جمع ہونے کی اجازت دی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیں: 'وادی کی خاتون قیدیوں کو مشکلات کا سامنا'

ادھر ریستوراں کو ہوم ڈلیوری کی بنیاد پر ہی ہفتہ اور اتوار کے بغیر تمام دنوں میں کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بس اسٹینڈس، ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر کینٹین اور کھانے پینے کے سامان کو تمام دن کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق کھیلوں اور کھلاڑیوں کو بیرونی اسپورٹ اسٹیڈیم گراؤنڈز میں اپنی تربیت اور سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تاہم، انڈور اسپورٹس کمپلیکس اور سوئمنگ پولس بدستور بند رہیں گے- مزید شراب کی دکانوں کو ہفتے میں تین دن (ہفتہ اور اتوار کے بغیر) کھولنے کی اجازت ہے جب تک کہ متعلقہ ڈی سیوں کے ذریعہ روسٹر جاری کیا جائے گا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کی لازمی جانچ کی جائے گی اور اس معاملے میں موجودہ گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ ادھر حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو فی الحال 15 جون تک بند رکھنے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.