شملہ: ریاست ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں جمعہ کی دیر رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ Earthquake in Jammu and Kashmir
زلزلے کا مرکز شملہ سے تقریباً 350 کلومیٹر دور ضلع چمبہ کے علاقے چوراہ کے قریب عرض البلد 32.88 اور عرض البلد 76.05 اور پانچ کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Delhi دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
یو این آئی