ETV Bharat / state

Dr Samoon Inaugurates Workshop Block: صرف سرکاری ملازمتوں پر توجہ مرکوز نہ کریں، طلبا کو ڈاکٹر سامون کا مشورہ - پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون

ورکشاپ بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ حکومت طلبہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ Dr Samoon inaugurates Workshop Block

اپنی توجہ صرف سرکاری ملازمتوں پر نہ رکھیں :ڈاکٹر سامون

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 12:46 PM IST

پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے وومن انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بمنہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ بمنہ سرینگر کے کانفرنس ہال میں ورکشاپ بلاک کا افتتاح کیا ۔ ورکشاپ بلاک کو تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے جس کا پہلا مرحلہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی پی ڈبلیو ڈی۔ آر اینڈ بی نے سال 2017-18 میں شروع کیا تھا ۔ تمام مراحل ہر لحاظ سے مکمل ہو چکے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو لفٹ کو جلد چلانے کی ہدایت دی اور کہا کہ طلباء کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔Dr Samoon inaugurates Workshop Block at Women ITI Bemina

ورکشاپ بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ حکومت طلبہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ بلاک طلباء کو تربیت کا موقع فراہم کرے گا اور طلباء کو ملازمت کیلئے تیار ہونے میں مدد کرے گا ۔پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ طلباء کے ہنر کو بڑھانا ہو گا اور طلباء کو معیاری تدریس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی بھر میں آئی ٹی آئیز کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو صنعتی نظام سے روشناس کرایا جائے اور انہیں مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے بااختیار بنایا جائے ۔ Dr Samoon on skill set of students

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی آئی میں ہیریٹیج کورسز پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہئے تا کہ مارے روائتی دستکاری کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے وہاں کے طلباء اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی ۔
انہوں نے خواتین آئی ٹی آئی کے زیر اہتمام ہنر مندی کے مقابلے کے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔ ڈاکٹر اصغر سامون کو پرنسپل آئی ٹی آئی نے خواتین آئی ٹی آئی بمنہ میں کیپیکس بجٹ کے تحت سول ورکس کے بارے میں بھی بریف کیا. Principal Secretary Dr Samoon at ITI Bemina

یہ بھی پڑھیں : Arrangements For Shabe Qadar & Jumat Ul Vida: اننت ناگ میں شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.