ETV Bharat / state

ڈاکٹر ہرش وردھن نے جموں و کشمیر کے ذریعہ کئے اقدامات کی تعریف کی

author img

By

Published : May 13, 2020, 6:17 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزیر صحت کو جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں یو ٹی انتظامیہ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

Dr. Harsh vardhan appreciate
Dr. Harsh vardhan appreciate

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے آج ویڈیو کانگرنسنگ کے ذریعہ مرکزی وزیر برائے صحت و فلاح ڈاکٹر ہرش وردھن کو جموں و کشمیر میں کوویڈ 19 کی روک تھام، کنٹینمنٹ معاملے میں انتظامیہ کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی جانکاری دی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے 'سواستھ ندھی' جو تمام گھروں تک پہنچنے کا ایک مثالی ایپ ہے، اس کے متعلق مرکزی وزیر کو کہا کہ اس کے تحت صحت آڈٹ اور اسکریننگ کا کام پورے یو ٹی میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 سے موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ڈوور ٹو ڈور سروے کے لئے ایک مضبوط میکانزم لگایا گیا ہے، جس میں سواستھ ندھی کے تحت 90 فیصد کوریج پہلے ہی کیا جا ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ضعیفوں سمیت کمزور آبادی کی نشاندہی پر زور دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی جانچ کو بڑھانے کے لئے یو ٹی نے آر این اے اکسٹریکٹرز خریدے ہیں۔

مرکزی وزیر کو یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر میں فی ملین ٹیسٹنگ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے بہت بہتر ہے۔

مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر میں کوویڈ 19 سے تحفظ کے لئے کئے گئے کاموں کو سن کر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر کے ریڈ زون اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے بھی مختلف پہلوؤں پر ان کی رائے لی۔ وزیر صحت نے یو ٹی انتظامیہ کی غیر کوویڈ مریضوں کی دیکھ بھال کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اور کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے بنائی جارہی جامع منصوبہ بندی اور تیز ردعمل کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔

میٹنگ میں چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم، صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے فنانشل کمشنر اٹل دولو، مشن ڈائرکٹر بھپندر کمار، جموں کے ہلتھ سروس کےڈائرکٹر ڈاکٹر رینو شرما مودود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سروے کے دوران مقامی کمیونیٹی رہنماؤں کو شامل کریں، تاکہ لوگوں میں اعتماد پیدا ہو اور وہ جانچ میں تعاوہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس اضلاع میں بھی ضرورت ہو آئی سی یو بیڈ کو بڑھایا جائے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے پھنسے ہوئے لوگوں کو یو ٹی میں واپس لانے کے عمل کے دوران پروٹوکول کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا اور لوگوں کی لازمی جانچ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے افسران سے مزید کہا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ہر سطح پر اپنا تعاون جاری رکھیں اور ان کے مناسب نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے تمام حفاظتی اقدامات پر کڑی نگرانی رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.