سرینگر ضلع کے آٹھ اسمبلی حلقوں ہیں انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئی سبھی 857 پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
شہر خاص کے پولنگ مراکز میں رائے دہندگان کے بجائے حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکار ہی نظر آرہے تھے۔
شہر خاص کے باشندے روایتی طور علحدگی پسندوں کی بائکاٹ کال کے حمایتی رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے دوپہر 3 بجے شہر خاص میں قائم 11 پولنگ مراکز کا دورہ کیا جہاں 7500 رائے دہندگان میں سے صرف 650 ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔