ETV Bharat / state

عالمی یوم معذور: سرینگر میں معذور افراد کا احتجاج - جموں و کشمیر معذور افراد ایسوسی ایشن

عالمی یوم معذور کے موقع پر سرینگر میں جموں و کشمیر معذور افراد ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا، معذور افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے لیے حکومت کی جانب سے جو جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ان کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے۔

disabled people protest in srinagar on the occasion of world disability day
عالمی یوم معذور: سرینگر میں معذور افراد کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 4:02 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں عالمی یوم معذور کے موقع معذور افراد نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے احتجاج کیا، احتجاج کے دوران معذور افراد پلے کارڈس کے ذریعہ اپنے ساتھ انصاف کا مطالبہ کررہے تھے۔

عالمی یوم معذور: سرینگر میں معذور افراد کا احتجاج

احتجاج کے دوران معذور شخص نے کہا کہ معذور افراد کے فلاح و بہبود اور انکو آسانیاں فراہم کرانے کے لیے متعدد قانون بنائے جاتے ہیں اور مخصوص تحفظات بھی دی جاتی ہیں مگر اس کا زمینی سطح ہر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معذور افراد کو کافی پریشانیون کا سامنا کرنا پرتا ہے، اس وجہ سے ہم انتطامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معذور لوگوں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو انکو حکومت کی جانب سے دی جاتی ہی۔

جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے کہا ’حال ہی میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے ہنڈی کیپڈ سیکٹر کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے شاید معذور افراد کے لوگوں کو کچھ فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے، مگر ایسوسی ایشن اس کا اس وقت تک خیر مقدم نہیں کرے گا جب تک کہ اس پر عمل نہ کیا جاتا۔

ہر سال 03 دسمبر کو UNO کی عالمی سطح پر معذور افراد کا دن اس مناسبت سے منایا جاتا ہے کہ ریاستیں اور رعایا خصوصی افراد پر توجہ مرکوز کر کے ان کی معاشی، اخلاقی وسماجی سطح پر معاونت کرتی ہیں تاکہ وہ زندگی کے آخری سانس تک احساس محرومی کا شکار نہ ہو سکیں۔

دنیا میں معذور افراد کے کل تیرہ اقسام ہیں تاہم انہیں سمیٹ کر چار اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، ان میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد دوسرے نظر سے معذور افراد تیسرے جسمانی معذور افراد اور چوتھی قسم میں ذہنی پسماندہ افراد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.