ETV Bharat / state

Corona Surge in Kashmir : ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 3:26 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سبھی اسپتالوں میں فلو کلینیک کا دوبارہ قیام عمل میں لائے جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ Corona Testing in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر (جموں و کشمیر) : محکمہ صحت نے وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات اور فلو کے کیسز میں اضافے کے بعد تمام ہسپتالوں میں فلو کلینک دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ مکتوب میں تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ ہونے والے کورونا تشخیصی ٹیسٹس اور آر ٹی پی سی آر کی شرح میں اضافہ کرنے کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں فلو کلنک کا دوبارہ قیام عمل میں لائیں۔

ٹیسٹس میں کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ بھی دیکھنے کو ملا ہے کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹس کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے حالانکہ روزانہ ہونے والے آر ٹی پی سی آر ٹسٹس کی شرح 80 فیصد ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ ہر ہسپتال میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ہدایت کے مطابق فلو کلینیک کا دوبارہ قیام عمل میں لائیں۔‘‘

ادھر، جموں صوبے میں مزید 40 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، ایسے میں متاثرین کی مجموعی تعداد4 لاکھ 79 ہزار 8سو ہوگئی ہے۔ جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 7 سو 86 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرکزی زیر انتظام خطہ جموں و کش کشمیر میں 1125 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 40 افراد کورونا مثبت پائے گئے، جن میں جموں صوبے میں 21 اور کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 9 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Corona Cases Surge in J&K: مرکزی حکومت نے کا یو ٹی میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے پر زور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.