سری نگر: امرناتھ یاترا دو برس کے بعد جمعرات سے شروع ہوئی جس میں آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کی امید ہے۔ Amarnath Yatra 2022۔ اگرچہ کشمیر یاترا کا انعقاد صدیوں سے کیا جارہا ہے لیکن امسال سخت سیکورٹی حصار میں یاتریوں کو جموں سے وادی لایا جارہا ہے۔ یاتریوں کے قافلے کے دوران جموں- سرینگر شاہراہ پر ٹریفک و عام شہریوں کی نقل و حمل مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ حکام نے کئی طرح کی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جو یاترا کے اختتام تک لاگو رہیں گی۔ یہاں تک کہ سیاحوں کو بھی ایک محدود مدت تک ہی سیرو تفریح کے لیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Difficulties to the People Due to the Security Arrangement of Amarnath Yatra
یہ بھی پڑھیں:
- Amarnath Yatra 2022: سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام میں تمام ترانتظامات مکمل
- Amarnath Yatra Security: امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات
پہلگام اور سونا مرگ میں کئی مقامات سیاحوں اور عوام کے لیے بھی بند کیے گئے ہیں۔ سرینگر کے مضافات پانتھ چوک بیس کیمپ کو سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔ اس کے احاطے کے اندر دکانوں کو پہلے ہی بند کیا گیا ہے۔ پانتھ چوک کے اس کیمپ کے اندر تحصیلدار کا دفتر اور جنوبی کشمیر کے لیے بس اڈہ بھی ہے۔ لیکن یاترا کے 43 روز تک یہ عام لوگوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Amarnath Yatra 2022: سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام میں تمام ترانتظامات مکمل
بتایا جارہا ہے کہ یاترا کے لیے سخت ترین سیکورٹی انتظامات پر یاتری بھی شش و پنج میں ہیں اور وہ پریشانی محسوس کررہے ہیں۔ راجستھان سے آئے ہوئے یاتری سبھاش جوشی کا کہنا ہے کہ اتنی سیکورٹی کیوں ہے جب کہ سرکار کہہ رہی ہے کہ وادی میں حالات بہتر ہیں۔ بدھ کو ایل جی منوج سنہا نے یاترا کے انعقاد پر کشمیر کی سیاسی جماعتوں سے ملاقات کی اور صلاح ومشورہ کیا۔ سیاسی لیڈران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کے مسائل ایل جی کے سامنے رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:- Yatra Arrangements in Pahalgam: پہلگام میں چند یاتری انتظامات سے غیر مطمئن
سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکار یاترا کو کچھ عجیب رنگ سے رنگ رہی ہے اور سخت سیکورٹی انتظامات سے عوام کو پریشان کر رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال یاترا کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے اور ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ٹارگٹ کلنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں نے یاترا کے لیے حفاظت کے انتظامات سخت کردیے ہیں۔ Strict security arrangements for Amarnath Yatra