ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ پر کاررائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 7:30 PM IST

Updated : Nov 5, 2020, 7:42 PM IST

سبکدوش ججز، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران، فوجی، نیم فوجی فورسز اور پولیس کے ریٹائرڈ افسران، ماہرین تعلیم اوردیگر اہم خدمات سے وابستہ لوگوں نے جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے آئین اور ملک کے خلاف بیان دینے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Demand for action against Mehbooba Mufti and Farooq Abdullah
محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ پر کاررائی کا مطالبہ

ملک کے ذمہ دار شہریوں کے نام سے ایک گروپ کے تحت 267 ریٹائرڈ افسران نے ایک پبلک بیان میں کہا کہ وہ چند ذاتی مفادات کے لئے ملک اور آئین کے بارے میں غیر مناسب باتیں کرنے اور علیحدگی پسندی کو بڑھاوا دینے کے لئے اظہار رائے کی آزادی کا مسلسل غلط استعمال کرنے کی کوشش سے ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ ایسے کردار والے لوگ ان ممالک کی زبان بول رہے ہیں جو بھارت سے دشمنی رکھتے ہیں اور ان سے تعاون لینے کی باتیں کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں سابق وزیراعلی محترمہ مفتی نے سبھی حدیں پار کردی ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیر میں قومی ترنگا تب تک نہیں اٹھائیں گی جب تک کشمیر کا جھنڈا نہیں لہرایا جاتا ہے۔ اس اعلان کے بعد ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ یہ قومی جھنڈے کی عزت اور وقار کی براہ راست توہین ہے جو بھارت کی قومی اقتدار اعلی اور یکجہتی کی مقدس نشانی ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ڈاکٹر عبداللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو چین کی مدد سے دوبارہ نفاذ کرائیں گے۔ لیکن جب ان پر غداری کے الزام لگائے گئے تو وہ پلٹ گئے اور کہنے لگے کہ وہ ملک مخالف باتیں نہیں کہہ رہے تھے بلکہ مرکز میں برسراقتدار سیاسی پارٹی کی مخالفت کررہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں لیڈروں کو جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا جانا چاہئے اور غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے'۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.