ETV Bharat / state

Delta Plus Variant: مرکز کی جانب سے 8 ریاستوں کو فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 7:56 AM IST

Updated : Jun 26, 2021, 4:47 PM IST

مرکزی حکومت نے آٹھ ریاستوں اور وسطی علاقوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرِیئنٹ (Delta Plus Variant) کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

delta-plus-variant
ڈیلٹا پلس ویرئنٹ

مرکزی وزارت صحت(Union Health Ministry) نے جمعہ کے روز آٹھ ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان اضلاع میں ویکسینیشن بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھیڑ کو روکنے، وسیع پیمانے پر تحقیقات کرنے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جہاں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرِیئنٹ کا پتہ چلا ہے۔

مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن(Union Health SECRETARY Rajesh Bhushan) کی جانب سے تملناڈو، راجستھان، کرناٹک، پنجاب، آندھرا پردیش، جموں و کشمیر، گجرات اور ہریانہ کو لکھے گئے خطوط میں یہ اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کی متعدد ریاستوں میں ڈیلٹا پلس کے 48 کیس درج

انہوں نے ریاستوں اور مرکزی ریاستوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ COVID-19 سے متاثر ہونے والے افراد کے مناسب نمونے فوری طور پر بھارت کی سارس-سی او وی-2 جینومک کنسورشیا (SARS CoV 2 genomic consortia) کی نامزد لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں تاکہ کلینیکل ٹرائل ہوسکیں۔

بھوشن نے مزید کہا کہ سارس-سی او وی-2 کا ڈیلٹا پلس فارم آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں، گجرات کے سورت، ہریانہ کے فرید آباد، جموں و کشمیر کے کٹرا، راجستھان کے بیکانیر، پنجاب کے پٹیالہ اور لدھیانہ، کرناٹک میں میسورو، تمل ناڈو کے چنئی، مدورائی اور کانچی پورم میں ملے ہیں۔

Last Updated : Jun 26, 2021, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.