جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے بھی ڈی لمیٹیشن کمیشن سے ملاقات کی۔ پارٹی کے رہنما منصور حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کمیشن نے ان کی بات غور سے سُنی۔ انہوں نے کہا وفد کو یقین دلایا گیا کہ حد بندی مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقہ سے انجام دی جائے گی۔
Delimitation Commission: حد بندی کمیشن کی سیاسی وفود کے ساتھ ملاقات - JAMMU AND KASHMIR
19:18 July 06
پیپلز کانفرنس کی ڈی لمیٹیشن کمیشن سے ملاقات
18:50 July 06
نیشنل کانفرنس کی حد بندی کمیشن سے ملاقات
نیشنل کانفرنس کے وفد نے ڈی لمیٹیشن کمیشن سے ملاقات کی۔ وفد کی صدارت سابق وزیر خزانہ عبد الرحیم راتھر نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھانا چاہئے جس سے جموں و کشمیر کے تشخص کو زک پہنچے۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس حد بندی کے حق میں نہیں ہے کیونکہ جس قانون کے تحت حد بندی کی جا رہی ہے وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ نیشنل کانفرنس کو منظور نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کی عوام اس کی حمایت میں ہیں۔
17:52 July 06
محبوبہ مفتی کی ماں کو ای ڈی کا سمن
پی ڈی پی نے حد بندی کمشن کا بائیکاٹ کیا، اسی روز سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی والدہ کو ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سلسلہ میں ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: 'جس دن پی ڈی پی نے ڈلیمیٹیشن کمیشن سے ملاقات نہ کرنے کا انتخاب کیا اسی روز ای ڈی نے میری والدہ کو نامعلوم الزامات کے تحت ذاتی طور پر پیش ہونے کے لئے ایک سمن بھیجا۔ سیاسی مخالفین کو ڈرانے کی کوششوں میں، حکومت ہند سینئر شہریوں کو بھی نہیں بخشتی۔ این آئی اے اور ای ڈی جیسی ایجنسیاں اب سیاسی اسکور بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔'
17:17 July 06
سی پی آئی (ایم) وفد کی حد بندی کمیشن سے ملاقات
- سی پی آئی (ایم) کا وفد حد بندی کمیشن سے ملاقی ہوا۔ وفد کی صدارت جی ایم ملک کر رہے تھے۔ انہوں نے بعدازاں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے وفد کے سامنے عوامی امنگوں کو رکھا اور اپیل کی کہ کمیشن کی حتمی رپورٹ عوامی خواہشات کے مطابق ہونی چاہئے۔
16:57 July 06
بی جے پی وفد کمیشن سے ملاقی
جموں و کشمیر بی جے پی وفد حد بندی کمیشن سے ملاقی ہوا ہے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا ماضی میں جو حد بندی ہوئی تھی وہ جموں و کشمیر کے دو خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئی تھی۔
16:43 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
حد بندی کمیشن سے سرینگر میں سیاسی جماعتوں کے وفود کی ملاقات شروع ہوچکی ہے اور بی جے پی، بی ایس پی اور سی پی آئی کا وفد کمیشن سے ملاقی ہوا۔ آج شام تک نیشنل کانفرنس سمت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس سے ملیں گے۔ پی ڈی پی نے اس کمشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے کل 14 ممبران اس کمشن سے ملاقات کریں گے، اگرچہ اس پارٹی نے اس کمشن کے قیام پر پہلے سوال اٹھائے تھے۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے قبل نیشنل کانفرنس نے کمشن سے ملنے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔ یاد رہے کہ حد بندی کمیشن کو سات مزید اسمبلی حلقوں کے قیام کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس وقت جموں وکشمیر میں 83 اسمبلی حلقے ہیں اور حدبندی کے بعد انکی تعداد 90 پہنچ جائے گی۔
16:31 July 06
دہلی میں جموں و کشمیر سے متعلق سیکیورٹی جائزہ اجلاس
- جہاں ایک طرف کشمیر میں حد بندی کمیشن کی مختلف وجود کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری جانب سکریٹری داخلہ اجے بھلا دہلی میں جموں و کشمیر سے متعلق سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ میں جاری اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ، اے ڈی جی جموں مکیش سنگھ اور آئی بی چیف اروند کمار شامل ہیں۔
15:12 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
- ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما یشونت سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حد بندی کرانے کے بجائے مرکزی سرکاری کو یہاں کے دیگر اہم مسائل کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرنی چائیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا کہ مرکزی سرکار ریاستی درجے کی بحالی کے بعد جموں وکشمیر میں اسملبی انتخابات کراتی تاکہ کچھ حد تک یہاں کے عوام کو مسائل و مشکلات سے باہر نکالا جاتا۔
14:53 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
- چوبیس جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں و کشمیر کے 14 سیاسی رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات میں بھی حدبندی پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ پی ایم مودی نے قائدین سے کہا تھا کہ حد بندی کے عمل میں حصہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: All Party Meeting: حد بندی، اسٹیٹ ہوڈ اور انتخابات سمیت مختلف امور پر بات
14:04 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
- پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملاقات کرنے کا بائیکاٹ کیا ہے اور کہا کہ ’’یہ کمیشن دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد قائم کیا گیا ہے لہٰذا یہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔‘‘ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری کا کہنا ہے پی ڈی پی نے کمیشن کے ساتھ ملاقات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں اس کمیشن کے متعلق یہ رائے پائی جا رہی ہے کہ ’’کمیشن کی طرف سے کی جانے والے حدبندی پہلی سے ہی طے ہے اور یہ مفاد عامہ کو زک پہنچائے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر حدبندی کمیشن: پی ڈی پی نے بائیکاٹ کا کیا فیصلہ
13:33 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
- حد بندی کمشن 7 جولائی کو جنوبی کشمیر کے پہلگام ڈاک بنگلو میں، پلوامہ، شوپیان، اننت ناگ اور کولگام کے ضلع کمشنر، جو متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن افسر بھی ہیں، کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔ اس کے بعد کمیشن بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ اور گاندربل کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسران سے سرینگر میں ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کریں گی۔ جبکہ کشتواڑ، ڈوڈہ، رامبن، جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ریاسی، راجوری اور پونچھ کے افسران سے 8 جولائی کو جموں میں ملاقات کریں گے۔
13:26 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
- چوبیس جون کو دہلی میں مختلف مین اسٹریم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد حد بندی کو حتمی شکل دینے کے احکامات صادر کیے گئے حالانکہ کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے حدبندی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delimitation Commission: حدبندی کمیشن پر وادی میں خدشات کیوں ہیں؟
13:19 July 06
جموں و کشمیر کی حد بندی
- حد بندی کمیشن چیئرپرسن جسٹس رنجنا پرکاش کی قیادت میں کمیشن دوپہر کو سرینگر میں سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنان سے ملاقات کرے گا اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
12:44 July 06
جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کے لئے تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت قائم کیا گیا حد بندی کمیشن سرینگر پہنچ گیا ہے۔
سنہ 2002 میں فاروق عبد اللہ کی حکومت نے حد بندی پر سنہ 2026 تک پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کے لیے حد بندی کمیشن تشکیل دے کر یونین ٹیریٹری میں مزید سات سیٹوں کا اضافہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
سابق ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی تعداد 111 تھی جن میں 87 پر ہی انتخابات منعقد ہوتے تھے کیونکہ 24 سیٹوں کو اس پار والے کشمیر کی آبادی کے لیے مخصوص رکھا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر (بشمول لداخ) میں سنہ 1994 میں آخری حد بندی ہوئی تھی جس میں اسمبلی حلقوں کی تعداد 76 سے 87 کر دی گئی تھی۔ جموں خطے میں پانچ سیٹوں کا اضافہ ہوا جس سے اس صوبے میں حلقوں کی تعداد 32 سے 37 ہوئی، جبکہ وادی میں چار سیٹوں کے اضافے سے سیٹوں کی تعداد 42 سے 46 ہوئی۔
نئی حد بندی میں سات مزید سیٹوں کے قیام کا منصوبہ ہے جس سے یو ٹی جموں و کشمیر میں سیٹوں کی کل تعداد 90 تک پہنچ جائے گی۔
حد بندی کمیشن میں جسٹس (ر) رنجنا پرکاش دیسائی، چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سشیل چندر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر چندر بھوشن شامل ہیں۔