ETV Bharat / state

ایس ایم سی نے شہر میں نئی حدبندی کا آغاز کیا - یو ایل بی انتخابات

Municipal Elections Kashmir جموں کشمیر میں سنہ 2018 نومبر-دسمبر میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے اور ان کی پانچ سالہ مدت 5 نومبر 2023 کو ختم ہوئی ہے۔انتظامیہ نے نئی حدبندی اور او بی سی طبقے کو ریزرویشن دینے کے وجوہات سے ان کے انتخابات کو مؤخر کردیا ہے۔

delimitation-begins-in-srinagar-municipal-wards
ایس ایم سی نے شہر میں نئی حدبندی کا آغاز کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 9:06 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں میونسپل واڈز میں نئی حدبندی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آج سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر اویس احمد نے متعلقہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں نئی حدبندی کو مکمل کرے۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اویس احمد نے آج حدبندی کے لیے نامزد کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں واڈز کی حدبندی شفاف، متوازن اور شہروں کی شرکت کے ساتھ کرے۔

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں بلدیاتی و پنچایتی اداروں کی نئی حدبندی کے احکامات اسٹیٹ الیکشن کمیشن بی آر شرما نے دو ماہ قبل صادر کئے تھے۔اس ضمن میں جموں کشمیر یونین ٹریٹری کے 77 میونسپل کمیٹیز اور دو میونسپل کارپوریشن بشمول جموں و سرینگر کی حدبندی کرنے ہیں۔

جموں کشمیر میں منتخب بلدیاتی و پنچایتی اداروں کی پانچ برس مدت ختم ہوئی ہے، تاہم انتخابات کو حدبندی اور او بی سی طبقے کو ریزرویشن دینے کے وجوہات سے مؤخر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یاد رہے کہ سنہ 2018 نومبر-دسمبر میں جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ انتخابات اور میونسپل قوانین کے مطابق ان اداروں کی مدت کے خاتمے سے قبل یا بعد میں جلد انتخابات منعقد ہونے چاہئے، لیکن جموں کشمیر میں ان انتخابات کو مؤخر کردیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس سے پہلے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، جس سے بی جے پی اور ان کے پراکسی امیدواروں کو کامیابی ملی تھی، لیکن دونوں جماعتیں کے مطابق آئندہ وہ ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.