ETV Bharat / state

Amarnath Shrine Board on Cloudburst: کل کی یاترا پر محکمہ موسمیات سے مشورہ کے بعد فیصلہ ہوگا

امرناتھ گپھا کے نزیک بادل پھٹنے سے 15 یاتری ہلاک جب کہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وہیں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف ، پولیس، آئی ٹی بی پی کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave

decision-for-amarnath-yatra-on-tomorrow-will-be-done-after-met-dept-consultation-ceo-sasb
محکمہ موسمیات کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد کل کی یاتری کا فیصلہ لیا جائے گا
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 10:54 PM IST

سرینگر: جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع امرناتھ گپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave

محکمہ موسمیات کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد کل کی یاتری کا فیصلہ لیا جائے گا

امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیتیشور کمار نے کیا کہ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، آئی ٹی بی پی کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فی الحال پوری توجہ یاتریوں کو بچانے پر مرکوز ہے۔ سی ای او نے کہا فوجی ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ CEO Amarnath Shrine Board on Cloudbrust

  1. این ڈی آر ایف ہیلپ لائن نمبر 919711077372
  2. ایس ڈی آر ایف جموں و کشمیر 911942455165،91990697840
  3. امرناتھ یاترا ہیلپ لائن (ڈویژنل کمشنر آفس جموں) 01912478993

سی ای او نے کہا کہ گپھا کے پاس جو بھی یاتری ہیں، ان کو پنجترنی بیس کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے لائٹس کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور گپھا کے پاس سب کچھ نارمل ہے۔ نیتیشور کمارنے کہا کہ محکمہ موسمیات کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ہی کل کی یاترا کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ CEO SASB Nitishwar Kumar

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.