جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیش گھنٹوں میں 715 نئے کورونا معاملے درج کئے گئے ہیں جس میں 497 کشمیر اور 218 جموں میں ریکارڈ کئے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 208726 کووڈ-19 کے معاملے موجود ہیں تاہم ان میں صرف 12407 فعال ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں سے جموں و کشمیر میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آج بھی 1830 افراد صحتیاب ہوئے۔ خطہ میں اب 292114 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
خطہ میں اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4205 افراد کورونا کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔ ان میں 2158 کشمیر اور 2047 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔
کشمیر میں اب تک 191355 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں 7863 فعال ہیں۔
جموں میں 117371 افراد کووڈ سے متاثر ہوئے لیکن ان میں 4544 کیسز فعال ہیں۔
جموں میں اگرچہ کیسز کی شرح کم ہے تاہم یہاں اموات کی تعداد جموں سے زیادہ ہیں۔