ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: آخری مرحلے پر ایک نظر - رائے دہندگان

آخری مرحلے میں 6 لاکھ 30 ہزار 443 رائے دہندگان اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے، جن میں 3 لاکھ 27 ہزار 168 مرد ہیں اور 3 لاکھ 3 ہزار 275 خواتین ووٹرز ہیں۔

آخری مرحلے پر ایک نظر
آخری مرحلے پر ایک نظر
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 9:49 PM IST

جموں و کشمیر میں آئندہ روز 19 دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں 28 حلقوں میں پولنگ ہونی ہے۔ جن میں صوبہ کشمیر میں 13 حلقے اور جموں میں 15 حلقے شامل ہیں۔

اس دوران 285 پنچ اور 84 سرپنچ نشستوں پر بھی انتخابات منعقد ہونگے۔ آٹھویں مرحلے کے لیے 168 امیدوار میدان میں ہیں، کشمیر کے 13 حلقوں میں 83 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 31 خواتین شامل ہیں۔ وہیں جموں کے 15 حلقوں میں 15 خواتین سمیت 85 امیدوار میدان میں ہیں۔

آخری مرحلے پر ایک نظر

آخری مرحلے میں چھے لاکھ 30 ہزار 443 رائے دہندگان اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے، جن میں 3 لاکھ 27 ہزار 168 مرد ہیں اور 3 لاکھ 3 ہزار 275 خواتین ووٹرز ہیں۔ انتخابات کے لیے کل 1703 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1028 کشمیر میں اور 675 جموں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
لداخ کو 36 نئے ہیلی پیڈز ملیں گے

واضح رہے کہ آٹھویں مرحلے میں مطلع شدہ 165 سرپنچ آسامیوں میں سے 43 سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 84 حلقوں میں مقابلہ ہوگا اور انتخابی میدان میں 249 امیدوار شامل ہیں۔ اسی طرح پنچ کے لیے 1475 خالی اسامیوں میں سے 496 اسامیوں میں پنچوں کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ہے اور 285 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.