شاہد اقبال چودھری نے سرینگر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ-19 کی اسکرینگ کے سلسلے میں تعینات مختلف ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں اور ان کو ہر ممکن اپنا دست تعاون دیں کیونکہ اسی میں لوگوں کی بھلائی مضمر ہے۔
ڈی سی سرینگر نے کہا کہ انہیں کئی جگہوں پر یہ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ کئی مقامات پر لوگوں نے اس عمل میں یا تو ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا یا مزاحمتی طریقہ اختیار کرکے ان کے ساتھ زیادتی کی جو قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے کہا اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات سے لڑنے میں وہ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں اور اس طرح سے اس عمل کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
شاہد اقبال نے کہا کہ کہ اگر سرینگر میں ایک بھی کووڈ 19 کا مثبت کیس ایسا رہ جاتا ہے جس کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع نہ ہو تو وہ معاشرے میں اسے مزید پھیلا سکتا ہیں اور اس طرح سے دوسروں کی جانوں کو ببی خطرہ لاحق رہتا ہے۔
انہوں نے عوام سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ مذکورہ ٹیموں کے ساتھ اچھے سے پیش آئے اور انہیں ہر ممکن تعاون دیں تاکہ سرینگر کو کورونا وائرس سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے