ETV Bharat / state

Ganderbal District Development Council Meeting: ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کی سہ ماہی میٹنگ

میٹنگ میں اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ تمام پی آر آئیز بشمول ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، سرپنچ اور پنچ اگلے مالی برس 2022-23 کے دوران تمام کاموں کو وقت پر مکمل کریںMeeting of District Development Council۔

ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کی سہ ماہی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 11:09 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربلکرتیکا جیوتسنا نے ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل کی سہ ماہی میٹنگ Meeting of District Development Council کی صدارت کی جس میں سال 2021-22 کے لئے ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان کے تحت کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا اور منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آئندہ مالی سال 2022-23ء کے لئے ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اے سی ڈی گاندربل نے منریگا کے تحت رواں مالی برس کے دوران حاصل کی گئی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو آئندہ مالی برس کے لئے تیار کئے جانے والے پلان سے بھی آگاہ کیا۔

میٹنگ میں موجودہ مالی برس کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے پروجیکٹوں اور اسکیموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے تمام نشاندہی کئے گئے رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے تعاون طلب کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں اور عمل آوری والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی کے ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ 2021-22ء کے تحت منظورشدہ اور تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

کرتیکا جیوتسنا نے 2022-23ء مالیاتی سال کے لئے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام پی آر آئیز بشمول ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچوں اور پنچوں کو اگلے مالی برس 2022-23ء کے دوران ہاتھ میں لئے جانے والے تمام ترجیحی کاموں کی نشاندہی میں شامل کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی ترقیاتی منصوبے میں صرف ایسے کاموں کو شامل کیا جانا چاہئے جو عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کریں۔

انہوں نے لائن محکموں پر بھی زور دیا کہ وہ پی آر آئی کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بنائے گئے منصوبے قابل عمل ہوں۔ دریں اثنا، ڈی سی سیز ، بی ڈی سیز اور پی آر آئیز نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر کو زمینی کاموں کی انجام دہی میں درپیش بعض مسائل کے بارے میں آگاہ Ganderbal meeting of District Development Council کیا۔

انہوں نے انہیں ضلع میں پائیدار اور ہمہ گیر ترقی کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی گاندربل خورشید احمد شاہ، اے ڈی سی گاندربل فاروق احمد بابا ، اے سی ڈی گاندربل، ڈی ٹی او، سی ایم او، پی ایچ ای، پی ایم جی ایس وائی، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئران کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی ممبران اور ضلع کے پی آر آئیز نے شرکت کی۔

ایک الگ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے آر ڈی ڈی کے تمام منظور شدہ کاموں کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے تمام کاموں کی تفصیلات طلب کی اور محکمہ کی جانب سے ان منصوبوں کی مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ جاری کردہ فنڈس کے صد فیصد استعمال اور فزیکل اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتارکو تیز کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.