ETV Bharat / state

Hajj Forms Date Extended حج کےلیے فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارموں کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں امسال حج بیت اللہ جانے کے لیے 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس ہوں گے۔ بھارت سے اس سال تقریباً 1 لاکھ عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 9:52 PM IST

سرینگر:حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارموں کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر انجینئر اعجاز حسین نے کہا کہ حج 2023 کے فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2023 کے لیے خواہشمند اب 20 مارچ تک فارم بھر سکتے ہیں۔ حج فارم حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Date of Hajj forms 2023 Extended
Date of Hajj forms 2023 Extended

اعجاز حسین نے مزید کہا امسال حج کرایہ میں 80 ہزار روپیے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کے لیے بہتر سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی سہولت کے لیے ملک بھر میں 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ عازمین اس سال سفر محمود پر جائے گے جس میں جموں و کشمیر سے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ حج 2023 کی نئی پالیسی کے تحت اس مرتبہ حج سستا کیا گیا ہے۔ اس بار عازمین حج کو حج ہاؤس میں فارم جمع کرنے کے بجائے آن لائن فارم جمع کرنے کے اہل ہوں گے۔ اب وہ حجاج کرام بھی دوبارہ حج کے لیے اہل ہوں گے جنہوں نے خود حج تو کیا ہوگا لیکن اہلیہ کے ساتھ پھر سے جانے کی خواہش رکھتے ہوں۔اس کے علاوہ اس مرتبہ بھی 70 برس سے زائد عمر کے افراد میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: Haj 2023 گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا، جموں و کشمیر حج کمیٹی

نئی حج پالیسی کے مطابق اب محرم کے بغیر بھی چار خواتین گروپ کی صورت میں حج بیت اللہ کے لیے جاسکتے ہیں۔ایسے میں حج کمیٹی آف انڈیا تمام تیاریوں، کوٹے اور فراہم کی جارہی سہولیات کو حتمی شکل دی ہے۔ اس بار لیے گیے فیصلے کے تحت وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے اور اس خاص کوٹے کے تحت سفارش کی بنیاد پر پانچ سے دس افراد حج پر جاسکتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.