سرینگر: جموں و کشمیر لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے ڈل جھیل کے 13 چینلز کی کھدائی کا کام شروع کیا ہے جس سے پانی کی نکاسی کا نظام بحال ہوگا۔ حکام کے مطابق اس پروجیکٹ کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور ڈل جھیل کی سیاحتی رونق واپس آ جائے گی۔ Dal Lake Dredging Navigation
آلودگی اور غیر قانونی قبضہ سے اس وسیع جھیل کا رقبہ آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے جبکہ اس کی تاریخی و ماحولیاتی اہمیت بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ اس درمیان نیویگیشن چینلز کی بحالی سے سیاح، شکارہ کے ذریعے جھیل سے شہر خاص کی سیر و تفریح کر پائیں گے۔ شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد انتظامیہ کے اس قدم کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ تاہم ڈل جھیل کے آس پاس رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چینلز کی مکمل بحالی کرنی چاہیے تاکہ جھیل کی رونق واپس آسکے۔ JK Lake Conservation and Management Authority