ETV Bharat / state

سائبر پولیس سرینگر کی جانب سے ٹاسک فورس کا قیام

author img

By

Published : May 23, 2020, 10:54 AM IST

سائبر پولیس سرینگر نے سماجی رابطہ ویب سائٹ اور دیگر اولین پلیٹ فارم پر ہو رہے جرائم کو قابو میں لانے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

سائبر پولیس سرینگر کی جانب سے ٹاسک فورس کا قیام
سائبر پولیس سرینگر کی جانب سے ٹاسک فورس کا قیام

سائبر پولیس سرینگر کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی کو بتایا کہ ’’کئی روز سے انہیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر کچھ افراد نقلی شناخت کا استعمال کرکے خواتین کو پریشان کیے جانے کی شکایت موصول ہو رہی تھیں۔ ان شکایتوں کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے ایس پی طاہر اشرف نے آن لائن سرویلنس میں اضافہ کر دیا۔‘‘

کارٹون کے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’زیادہ تر معاملات میں یہ افراد خواتین کی تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔ کچھ خواتین شکایت درج کرتی ہیں لیکن زیادہ تر سماج کے خوف سے آگے آنے سے کتراتی ہیں۔‘‘

انہوں نے عوام سے بلا خوف و خطر پولیس پر بھروسہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’پولیس آپ کی حفاظت کے لیے کھڑی ہے۔ کچھ لوگ نقلی شناخت صرف معصوم لوگوں کو ٹھگنے کے لئے بناتے ہیں۔ وہ کبھی بینک کے ملازم یا پھر کسی تجارتی مرکز کے ایگزیکیوٹو بن کر عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ تاہم اب ایسا نہیں ہوگا شرط اتنا ہے کی لوگ سامنے آکر شکایت درج کریں۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن بیورو نے جموں و کشمیر کوآپریٹو بینک میں ہوئے 223 کروڑ روپے کے گھپلے کے الزام میں ایک فرد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ معاملہ رواں برس مارچ کے مہینے میں منظر عام پر آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.