ETV Bharat / state

CUET UG 2023 کچھ طلبہ کے امتحانی مراکز سرینگر منتقل کرنے پر سنجیدہ، این ٹی اے - کامن یونیورسٹی امتحان 2023

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ کامن یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے امتحانات کے لئے سرینگر میں عارضی مرکز قائم کرنے کے امکانات تلاش کر رہی ہے تاکہ جموں وکشمیر کے طلبہ کو باہر نہ جانا پڑے۔

cuet-ug-2023-nta-exploring-possibility-of-temporary-centre-in-srinagar
کچھ طلبہ کے امتحانی مراکز سرینگر منتقل کرنے پر سنجیدہ، این ٹی اے
author img

By

Published : May 19, 2023, 8:02 PM IST

سرینگر: نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے کہا کہ جموں کشمیر کے ان طلبہ جن کے سنٹرل یونیورسٹی ایکزامنیشن ٹسٹ (سی یو ای ٹی) امتحانی مراکز یونین ٹریٹری سے باہر رکھے گئے ہیں کے لئے سرینگر میں اضافی مرکز قائم کرکے امتحان لیا جانے پر غور کیا جارہا ہے۔تاہم این ٹی اے نے کہا کہ چونکہ جموں و کشمیر کے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے لہذا کچھ طلبہ کو بیرونی ریاستوں کے مراکز میں ہی امتحان دینا ہوگا۔

CUET UG 2023: NTA exploring possibility of temporary centre in Srinagar
کچھ طلبہ کے امتحانی مراکز سرینگر منتقل کرنے پر سنجیدہ، این ٹی اے

این ٹی اے نے آج ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر سے 88 ہزار سے زائد امیدواروں سی یو ای ٹی امتحان میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ان کے مطابق 21، 22، 23 اور 24مئی کو اٹھارہ ہزار ایک سو دو طلبہ 12 امتحانی مراکز پر جموں کشمیر میں ہی امتحان دے سکتے ہیں۔وہیں 25، 26، 27 اور 28 مئی میں 44 ہزار 425 طلبہ امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔این ٹی اے نے کہا کہ بقایا طلبہ یعنی 24 ہزار 872 طلبہ کے مراکز بیرونی ریاستوں میں امتحان میں حصہ لیں گے جن میں کچھ طلبہ کے لئے سرینگر میں عارضی امتحانی مرکز قائم کیا جائے گا، جس میں ان طلباء میں اکثریت کا امتحان اسی عارضی مرکز میں لیا جائے گا، لیکن کچھ طلبہ کو بیرونی ریاستوں کے مراکز میں ہی امتحان دینا ہوگا۔

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ بیرونی ریاستوں کے مراکز میں امتحان دینے سے پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ان طلبہ نے گزشتہ دو روز سے احتجاج کیا اور وادی میں ہی مراکز رکھنے کا مطالبہ کیا۔
ان طلبہ کے حق میں سیاسی جماعتوں کے لیڈران بشمول نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا کہ سرکار کو ان طلبہ کے مراکز وادی میں ہی رکھنے چاہئے۔

مزید پڑھیں: CUET Exam Center Outside JK امتحانی مراکز کے الاٹمنٹ پر طلبہ کے خدشات کو دور کیا جائے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ نیشنل ٹسٹنگ ایجیسنی کی جانب سے لئے جانے والے یہ امتحان 21 مئی سے شروع ہونے والے ہیں اور اس میں ملک بھر سے 14 لاکھ سے زائد طلبہ شامل ہونے جارہے ہیں۔اس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ہی طلبہ سنٹرل یونیورسٹیز، ریاستی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں گریجویشن حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ'مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان جی کے ساتھ شیڈول شدہ سی یو ای ٹی کے امتحانی مراکز سے متعلق معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور ان سے اس امتحان کے امتحانی مراکز جموں و کشمیر میں قائم کرنے کی درخواست کی'۔انہوں نے یقین دہانی کی کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.