ETV Bharat / state

CSIR srinagar branch leather training centre: سرینگر میں لیدر کے تربیتی مرکز کا افتتاح - سی ایس آئی آر سرینگر ٹریننگ سنٹر

سی ایس آئی آر کی جانب سے خطے کی معیشت کو مزید مستحکم بنانے اور مقامی سطح پر روزگار کے مختلف مواقع فراہم کرنے کی غرض سے سرینگر میں لیدر سے تیار کی جانے والی مصنوعات، گارمنٹس اور ڈیزائن کے لیے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا گیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 12:57 PM IST

سرینگر: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت، حکومت ہند، کے تحت سائنس اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کی ایک آرگنائزیشن نے سرینگر میں چمڑے (لیدر) کے تربیتی کورس کا آغاز کیا ہے۔ ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر، جموں نے سرینگر برانچ میں لیدر کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ تربیتی پروگرام لیدر کے سامان اور گارمنٹس کی تیاری اور ڈیزائن میں مہارت کی ترقی کے اقدام کا ایک حصہ ہے، جو مقامی معیشت کو سہارا دینے اور بہت سے لوگوں کے لیے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

سی ایس آئی آر، جموں نے خطے میں اسٹارٹ اپ اور کارباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اٹل انکیوبیشن سینٹر کے مینڈیٹ کا تصور چمڑے (لیدر) کی تربیت، ادویات کے پودوں کی کاشت، فوٹو ٹیکنالوجی، خوشبو اور قدرتی مصنوعات جیسے شعبہ جات میں پیش کیا گیا ہے، جو یہاں دستیاب قدرتی وسائل اور مہارت کی فراوانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: New Director of CSIR IIIM Jammu زبیر احمد جموں کے نئے ڈائریکٹر منتخب

ادھر، خطے میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے اے آئی سی، آئی آئی آئی ایم نے ہنرمندی کے فروغ کے پروگرامز کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جو کہ مستقبل قریب میں منعقد کئے جائیں گے۔ تقریب کے ابتدا کے طور پر گزشتہ مہینے کے دوران کلسٹر یونیورسٹی سرینگر، سنٹرل یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی اور این آئی ٹی سرینگر سمیت کشمیر کے مختلف کالجز، یونیورسٹیز میں کاروباری روڈ شوز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کئی دیگر عہداران بھی موجود تھے جن میں ڈپیوٹی ہیڈ ڈاکٹر مزمل احمد، ڈاکٹر فیاض احمد ملک، سنئیر پرنسپل، سائنسدان ڈاکٹر ریاض الحسن اور کوآرڈینیٹر سید عبد الباسط کے نام قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.