سرینگر: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی جمعہ کو سرینگر ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ پولیس بیان کے مطابق آر ٹی سی 4 لیتہ پورہ، سرینگر کے سب انسپکٹر کلدیپ سنگھ نے نصف شب کے قریب سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی اور اسے فوری طور ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ CRPF Trooper Dies of Cardiac Arrest
پولیس نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔