ETV Bharat / state

سرینگر: وقف اراضی پر مبینہ طور قبضہ کرنے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف چالان پیش - challan against six accused

کرائم برانچ سرینگر نے رنگ پورہ میں واقع وقف بورڈ کی اراضی پر مبینہ طور قبضہ کرنے کے الزام میں 6افراد کے خلاف چلان پیش کیا۔

سرینگر: وقف اراضی پر مبینہ طور قبضہ کرنے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف چالان پیش

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:17 PM IST

کرائم برنچ سرینگر نے ایف آئی آر زیر نمبر 22/2021 کے تحت سیکشن 420،468،467،461،120 آر پی سی کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اینٹی کرپشن، سرینگر کی عدالت میں وقف اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں 6ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔

جن ملزمان کے خلاف چلان پیش کیا گیا ہے ان میں: عبدالرشید ولد عبدالعزیز وانی ساکن حبک کراسنگ، محمد فاروق حکاک ولد غلام نبی حکاک ساکن کادی کدل سرینگر، غلام قادر میر والد محمد سلطان میر ساکن آزاد بستی نٹی پورہ، محمد لطیف مسگر ولد محمد صدیق مسگر ساکن عالی کدل حال علمدار کالونی لال بازار سمیت مزید دو ملزمان کے نام شامل ہیں۔

تفتیش کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ 6 ملزمان نے مل کر مجرمانہ سازش کے تحت کئی برس قبل اس وقت کے مسلم اوقاف ٹرسٹ کے وائس چیئرمین کے جعلی دستخط سے بنائی گئی این او سی کی بنا پر رنگ پورہ، زکورہ میں واقع وقف بورڈ کی اراضی پر قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:غیرقانونی طور جمع شدہ سیمنٹ کے سینکڑوں بیگ ضبط

تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ دراصل وقف بورڈ کی یہ اراضی لیز پر دینی تھی لیکن اس کے بجائے مزکورہ ملزمان نے لینڈ بروکرز کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے جعلی آرڈر اور این او سی بنا کر غیر قانونی طور فروخت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.