جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 501 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ اس وبا سے دو اموات بھی ہوئیں۔
گذشتہ روز ریاست میں 38 ہزار366 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جن میں 501 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی جبکہ ان میں سے 74 افراد کا تعلق بیرون ریاستوں اور ممالک سے ہیں، وہ کمشیر آئے ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں میں 108 اور کشمیر علاقہ میں 393 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ریاست میں اب تک کورونا وبا کی وجہ سے 1265 اموات ہوئی ہیں۔ کل متاثرین کی تعداد 79 ہزار سے زیادہ ہے۔ فی الوقت جموں و کشمیر میں 2734 ایکٹیو کیسز ہیں۔