ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 442 تازہ کیسز

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 10:13 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 442 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 454 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں  کورونا کے 442 تازہ کیسز
جموں و کشمیر میں کورونا کے 442 تازہ کیسز

تازہ 442 معاملات میں 162 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 280 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 162 ایسے افراد ہیں جو جموں و کشمیر کے باہر سے آئے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 141 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 47 کیسز، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 2، کپواڑہ میں 21، اننت ناگ میں 9، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 6، شوپیاں میں 3 اور کولگام میں 47 معاملات سامنے آئے ہیں۔

خطے جموں کے ضلع جموں میں 97 کیسز، ادھمپور میں 14، راجوری میں 5، سانبہ میں 2، پونچھ میں 6، کشتواڑ میں 1 اور ریاسی میں 29 میں 21 کیسز پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 241 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 60 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 181 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں فل الوقت 4154 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1024 جموں خطے میں ہیں جبکہ 3130 کیسز کشمیر وادی میں ہیں۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 27 ہزار 290 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 2010 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو 15 دنوں تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر میں 573 کیسز درج کیے گیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.