ETV Bharat / state

کورونا ویکسین شروع کرنے سے قبل کی گئی مشقیں - ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس کشمیر

ملک کی دیگر جگہیوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے بچاؤ کی خاطر لوگوں کو ویکسین دئیے جانے سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس کشمیر نے تمام تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتے کے روز مشقیں کی ہیں۔

کرونا ویکسین شروع کرنے سے قبل کئی گئی مشقیں

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:19 PM IST

بھارت بیوٹیک اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ساتھ مل کر کو ویکسین نامی ویکسین تیار کی گئ ہے ۔حکومت اس ماہ سے ویکسین کا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے۔ اور اس حوالے سے ملک کی تمام ریاستوں اور یوٹیز میں ویکسین لگانے سے قبل مشقیں کی گئیں۔

کرونا ویکسین شروع کرنے سے قبل کئی گئی مشقیں

ملک کی دیگر جگہیوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کروناوائرس کے بچاؤ کی خاطر لوگوں کو ویکسین دئیے جانے سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس کشمیر نے تمام تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتے کے روز مشقیں عمل میں لائی۔

جس میں یہ دکھایا گیا کہ اصل میں ویکسینیشن کی شروعات کرتے وقت اگر کوئی ایمرجنسی آن پڑتی ہے تو اس ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کس طرح کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔وہیں اس مشق میں اس طریقہ کار کو بھی وضح کیا گیا جوکہ اصل ویکسین دئیےجانے کےوقت عمل میں لانا ہے۔

اس موقع ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر متو نے کہا کہ کروناوائرس کی ویکسین ہفتے بھر میں آنے کی توقع ہے اور یہ ویکسین مرحلہ وار بنیادپر وادی کشمیر کی پوری آبادی تک پہنچائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلےکےتحت کرونا کی دوا طبی اور نیم طبی عملے کو دی جائے گی جبکہ فوج ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ان افراد کو بھی دی جائی گی جوکہ بلڈ پریشر،زیابطیس ،ہارٹ کی کسی بیماری یا دیگر امراض میں مبتلا ہوں۔

سٹیٹ ایمنائزیشن آفسر ڈاکٹر ہارون کہتے ہیں کہ اس مشق کا مقصد اصل ویکسینیشن کی شروعات کرنے سے پہلے تمام خامیوں کو دور کرنا ہے تاکہ عوام کو بہتر طور کرونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہ کہ خدا نہ خواستہ اُس عمل کے دوران اگر کوئی بھی ایمرجنسی پیش آتی ہے تو اسے نمٹے کے لئے بھی تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئ یے۔

بہرحال کروناوائرس کی دوا منظر عام پر آنے سے لوگوں میں اب یہ آس جگی ہے کہ اس خطرناک وائرس سے آئے روز کی ہلاکتوں پر ضرور روک لگے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.