ETV Bharat / state

'کووڈ 19 نے انتہائی کمزور طبقوں کو شدید متاثر کیا ہے' - Jammu and Kashmir

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے تمام بے لوث کورونا واریئرس، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکلس، ایمبولنس ڈرائیورس، فرنٹ لائن ورکرس اور ضروری خدمات کی تیاری اور فراہمی میں ملوث افراد کے شکر گزار ہیں۔

'کووڈ 19 نے انتہائی کمزور طبقوں کو شدید متاثر کیا ہے'

author img

By

Published : May 17, 2021, 1:52 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کووڈ 19 نے سماج کے انتہائی کمزور طبقوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'عوام کی آواز' کی دوسری قسط کے دوران کورونا وبا کی دوسری اور خطرناک لہر کے پیش نظر نافذ 'کورونا کرفیو' کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہی ہے۔
ماہانہ ریڈیو پروگرام کی یہ دوسری قسط جموں و کشمیر میں آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں کے مقامی اور پرائمری چینلوں نیز پروگرام ڈی ڈی کاشر چینل پر بھی نشر ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے تمام بے لوث کورونا ویریروں، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس، ایمبولنس ڈرائیوروں، فرنٹ لائن ورکروں اور ضروری خدمات کی تیاری اور فراہمی میں ملوث افراد کا شکر گزار ہیں۔
جموں و کشمیر کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے حال ہی میں یو ٹی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ متعدد اقدامات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ کسی بھی انسانی زندگی کی تلافی نہیں کی جا سکتی ہے لیکن حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی دیکھ ریکھ کرے اور ان مشکل اوقات میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے ایسے بہت سے فیصلے لئے ہیں جو متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ بزرگ شہری جنہوں نے اپنے کنبے کے واحد کمانے والے رکن کو کھو دیا ہے، انہیں عمر بھر کی خصوصی پنشن فراہم کی جائے گی۔
اپنے والدین کو کووڈ 19 وبائی مرض سے محروم ہونے والے بچوں کو خصوصی وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ ہر وہ کنبہ جو کووڈ 19 کے باعث اَپنے قریبی عزیزوں سے محروم ہو چکا ہے، انہیں جموں و کشمیر بینک کے ذریعہ سیلف ایمپلائمنٹ کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
منوج سنہا نے کہا کہ کووڈ 19 وبائی امراض نے سماج کے انتہائی کمزور طبقوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔
ان کا آگے کہنا تھا: 'جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ اگلے دو ماہ کے لئے رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں، پونی والا، پالکی والوں، پٹھو والوں کو ایک ماہ میں 1000 روپے مہیا کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے سوشل سیکورٹی سکیموں کے مستفید افراد کو مختص رقم فوری طور پر منتقل کر دی جائے گی اور راشن کارڈ رکھنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر راشن فراہم کیا جائے گا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل اوقات میں اولڈ ایج ہوموں، یتیم خانوں کو راشن سمیت حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانی زندگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ جموں و کشمیر کی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے دوران ہمیں کورونا پروٹوکول کی مکمل پیروی کرتے ہوئے کووڈ وبائی کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 مئی سے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریب گھرانوں کو راشن مہیا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سب سے ماسک پہننے، ویکسینیشن کے لئے اپنا اندراج کرنے، ٹیسٹ کرنے اور کووڈ وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ہر وقت مناسب برتائو کو یقینی بنانے کی گزارش کرتا ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شرمین مشتاق اور ریاسی سے ڈاکٹر شبنم رضوی کا خصوصی ذکر کیا جنہوں نے اپیل کی ہے کہ کورونا پروٹوکول کی سخت تعمیل اور بلیک مارکیٹنگ اور ادویات کے ذخیرے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔
گاندربل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عمر جان نے لوگوں کی ذہنی صحت سے متعلق کووڈ 19 وبائی بیماری کے خلاف جنگ میں ایک اہم مسئلہ اٹھایا اور لوگوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے اور تنائو سے لڑنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے تربیت یافتہ ماہر نفسیات سے فون پر مشورہ دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 سے متعلق تنائو اور اضطراب سے نمٹنے کے لئے قابل عمل معلومات فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ضلعی ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے ڈاکٹروں سے بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 مہینوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: 'ہم نے 26 نئے آکسیجن جنریشن پلانٹس قائم کئے ہیں۔ اس ماہ کے آخر تک مزید 14 پلانٹ شامل کئے جائیں گے اور 6 ماہ کے اندر مزید 34 آکسیجن جنریشن پلانٹس لگائے جائیں گے'۔
کووڈ کنٹین منٹ اقدامات کے مختلف اہم پہلوئوں کے بارے میں موصولہ تجاویز کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے ذریعہ کئے گئے متعدد کووڈ کنٹرول اقدامات پر زور دیا جس میں تمام اضلاع میں کووڈ کنٹرول روموں کا قیام شامل ہے۔
انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی کہا کہ وہ اپنے فرائض پوری لگن اور تن دہی کے ساتھ سر انجام دیں۔
غلط لوگوں کی وجہ سے جو لوگ خود ادویات پر اصرار کر رہے ہیں ان سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ان سے صرف ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد دوائیں لینے کی درخواست کی۔
یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.