دو روز قبل اس مریض کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا اور جمعرات کی صبح سرینگر کے ڈلگیٹ میں امراض سینہ سے متعلق خصوصی ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی تھی۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
صوبائی کمشنر کے جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق چسٹ ڈزیز ہسپتال اور اسکمز کی جانب سے متوفی کی جانچ میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔
اس کے مزید حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کی غلطی کی وجہ سے اس شخص کو اپنے دوستوں اور رشتےداروں سے ملنے کا موقع ملا جس وجہ سے وائرس مزید پھیل گیا۔
صوبائی کمشنر نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور چیسٹ میڈیسن محکمے کے صدر کو ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدیق حسین کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح دارالحکومت سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر 65 سالہ شخص کی موت ہوئی۔کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ اس طرح سے اس سنگین بیماری کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
متوفی شخص سرینگر کے ڈلگیٹ میں واقع چسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج صبح ان کی موت ہوئی ہے۔یہ شخص شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے مریض تھا۔ اس شخص اصل آبائی علاقہ سوپور ہے اور اب سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں سکونت اختیار کی تھی۔