سرینگر کے سکمز اسپتال میں منگل کی صبح کووڈ 19 کے شکار ایک 90 سالہ بزرگ کی موت ہوئی ہے۔ متوفی جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے تھے۔
سکمز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'کولگام سے تعلق رکھنے والا ایک 90 سالہ شخص جسے پیر کے روز جی ایم سی اننت ناگ سے یہاں منتقل کیا گیا تھا منگل کی صبح سکمز کے آیسولیشن وارڈ میں میں ہلاک ہوگئے'۔
انہوں نے بتایا کہ مریض نمونیا کے مرض میں مبتلا تھا اور اس کے علاوہ ان کے سینے میں بھی درد کی شکایات تھیں انہیں سوموار کو اسپتال میں داخل ہونے کے فورا بعد ہی اس کے کورونا وائرس کے نمونے لئے گئے اور پیر کی شام وہ ٹیسٹ مثبت آگیا لیکن دوسرے دن منگل کی صبح وہ دم توڑ بیٹھا۔
بتادیں کہ اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہیں جن میں 21 کا تعلق کشمیر سے ہیں جبکہ 3 دیگر جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔