حکام نے بتایا کہ فوت شدہ دس افراد میں سے آٹھ کا تعلق کشمیر خطے سے ہے جبکہ دو جموں کے رہنے والے تھے۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر کے ستر سالہ بزرگ کی سی ڈی ہسپتال میں موت واقع ہوئی متوفی کورونا وائرس کا شکار تھا۔ انہیں 19 اگست کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ متوفی کورونا کے علاوہ دوسرے امراض میں بھی مبتلا تھا۔
سرینگر کے برزلہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 75 سالہ معمر شخص کا انتقال سکمز صورہ میں ہوا اور یہ شخص بھی دوسرے امراض میں مبتلا تھا۔ آٹھ دن قبل انہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
سرینگر کے نوہٹہ علاقے کا رہنے والا 55 سالہ ایک شخص کو چھ دن قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ پازیٹیو پایا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت واقع ہوئی۔ اسی طرح سے سکمز صورہ میں 61 سالہ خاتون کا بھی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ متوفی کو رواں ماہ کی 24 تاریخ کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل پلوامہ کے لتھر علاقے کی رہنے والی 60 سالہ خاتون کی ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔ خاتون کورونا کی شکار تھی۔ ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی خاتون کا سکمز بمنہ میں موت واقع ہوئی۔ انہیں 17 روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ضلع گاندربل کے کنچن علاقے کی رہنے والی 40 سالہ خاتون اور اننت ناگ کے گوپال پورہ کے رہنے والے 75 سالہ شخص کی بھی آج کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔
خطہ جموں میں جو دو اموات ہوئی ہیں ان میں سے راجوری کے رہنے والے 70 سالہ شخص اور ناگبنی جموں کے رہنے والے 58 سالہ شخص شامل ہیں۔
ان دس اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 659 ہوئی ہے۔ اس میں سے 608 کا تعلق کشمیر خطے سے ہے جبکہ 51 کا تعلق جموں خطے سے ہے۔