ETV Bharat / state

کشمیر: 30 سکیورٹی اہلکار سمیت 198 مثبت کیسز - positive cases

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 198 نئے مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جن میں 25 سی آر پی ایف جوان اور 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے 198  نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 198 نئے پازیٹیو کیسز
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:56 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 198 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مضموعی تعداد 7695 تک پہنچ گئی ہے۔ پازیٹیو پائے گئے کیسز میں 179 کشمیر سے ہیں اور 19 جموں سے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 32 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ بارہمولہ میں 49 کیسز، شوپیاں میں 32، پلوامہ میں 16 کیسز، گاندربل اور جموں میں بالترتیب گیارہ گیارہ کیسز، اننت ناگ سے 8، بڈگام سے 6، ڈوڈہ سے 3، راجوری اور سانبہ سے 4 اور کولگام، ادھمپور میں ایک ایک مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

نوڈل افسر ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ سرینگر کے سکمز ہسپتال میں 2550 سیمپلز کی کی جانچ کی گئی جن میں سے 85 پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں سے 29 شوپیاں سے ہیں، پلوامہ سے 15، سرینگر سے 9، اننت ناگ سے 6، بڈگان سے 2، بارہمولہ سے 3 اور کولگام، کپواڑہ، گاندربل میں بالترتیب ایک ایک پازٹیو کیس پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تین ممبئی سے ہیں۔ پرنسپل سکمز بمنہ نے بتایا کہ ہسپتال میں 684 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں 15 کی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی اور ان میں سے 12 سرینگر سے ہیں اور 3 بڈگام سے ہیں۔

دریں اثنا حکام نے بتایا کہ 134 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں 8 جموں سے ہیں اور 126 کشمیر سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔

یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7695 ہے، جن میں سے 4856 صحتیاب ہو گئے ہیں اور 2734 سرگرم ہیں جبکہ 105 کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 93 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلٹین کے مطابق 3،71،486 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے یکم جولائی تک 3،63،791 سیمپلز کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.