ETV Bharat / state

کورونا-19: جموں و کشمیر میں 25 اموات، 2135 نئے کیسز درج

اعداد و شمار کے مطابق یونین ٹریٹری میں گذشتہ 10 دنوں کے دوران 90 سے زیادہ افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے تین مہینوں میں 111 اموات ہوئی ہیں۔ تاہم آخری ہفتے میں زیادہ ہلاکتوں کے سبب رواں ماہ اب تک 153 کورونا مریض اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 10:36 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2135 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 23 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر میں نئے 2135 کووڈ 19 کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 890 ہو گئی ہے۔

تازہ معاملات میں 791 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 1344 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز 632 سرینگر میں پائے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع جموں میں 472 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 136، بڈگام میں 133، پلوامہ میں 26، کپواڑہ میں 81، اننت ناگ میں 93، بانڈی پورہ میں 53، گاندربل میں 43، کولگام میں 139 اور شوپیاں میں 8 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

وہیں خطے جموں کے ادھمپور میں 20، راجوری میں 46، ڈوڈہ میں 33، کھٹوعہ میں 33، سانبہ میں 13، کشتواڑ میں 13، پونچھ میں 22، رامبن میں 4 اور ریاسی میں 135 پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جن 25 افراد کا کورونا سے موت ہوئی ہے ان میں 14 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 11 کا تعلق کشمیر سے ہے۔

حکام کے مطابق 1067 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں ان میں 478 جموں خطے سے ہے جبکہ 589 کشمیر وادی سے ہے۔ فی الحال 20 ہزار 601 فعال کیسز ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق یونین ٹریٹری میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 90 سے زیادہ افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے تین مہینوں میں 111 اموات ہوئی ہیں تاہم رواں ماہ اب تک 153 کورونا مریض اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اموات کی کُل تعداد 2147 ہے ان میں سے 1883 اموات گزشتہ برس ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.