ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 172 تازہ معاملات

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 9:03 PM IST

جموں و کشمیر میں لگاتار آج نویں روز سو سے زیادہ کورونا وائرس کیسز درج کیے گئے ہیں

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 172 تازہ معاملات
جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 172 تازہ معاملات

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 172 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سےکورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 203 ہو گئی ہے۔

تازہ 172 معاملات میں 41 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 131 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 41 افراد ایسے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے باہر سفر کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 65 کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں باہر سے آئے ہوئے 25 مسافر بھی شامل ہیں۔ وہیں ضلع جموں میں 34 کیسز پائے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا سے متعلق کوئی بھی کیسز سامنے نہیں آیا ہے جبکہ 8 اضلاع ایسے ہیں جہاں 10 سے کم کیسز پائے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اس وقت 1593 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 627 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1983 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.