تقریبا تین ماہ تک بند رہنے کے بعد جموں وکشمیر عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) کے ساتھ ساتھ مرکزی زیر انتظام علاقے کی دیگر عدالتوں کے دروازے آج سے ایک بار پھر عوام کے لیے کھولے گئے۔
گزشتہ شب جموں کشمیر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق "جمعہ سے مرکزی زیر انتظام علاقے میں موجود تمام عدالتوں میں روزمرہ کی کارروائی دوبارہ سے شروع کی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔"
کورونا وائرس کی وجہ سے عاید کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر وہیں بلکہ عدالتوں میں بھی سناٹا چھایا رہا۔