بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو جموں و کشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے کشمیری طلبا کے معاملے کو فوری طور پر دیکھیں۔
ایک بیان میں پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کو ایک نوڈل آفیسر مقرر کرنا چاہئے جو ان طلباء سے رابطے میں رہے گا یا طلبا کو ان کے گھر واپس ایئر لفٹ کیا جائے۔
ٹھاکر نے بتایا کہ انہیں طلبا کے سیکڑوں فون کالز موصول ہورہی ہیں ، جو ہندوستان بھر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چندی گھڑ گلوبل یونیورسٹی ، دہرادون سمیت مختلف یونیورسٹیوں میں پائے جانے والے درجنوں کشمیری طلباء کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔