ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ، "ان میں 311 افراد ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہیں اور 35 افراد وبا کے پھیلنے کے بعد مشرق وسطی اور سعودی عرب سے واپس آئے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ 'ابھی تک پہاڑی ضلع میں کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ"ہم نے ضلع کے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ حال ہی میں بیرون ممالک سے واپس آئے ہوئے لوگوں کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں تو ایمرجنسی نمبرز پر ضلع انتظامیہ کو مطلع کریں۔'
دریں اثنا، یہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے نماز جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی درخواست کی تھی جس پر لوگوں نے سختی کے ساتھ عمل کیا۔ سڑکوں پر کسی بھی گاڑی کی آمد و رفت دیکھنے کو نہیں ملی اور سبزی کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند تھیں۔