ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: جموں و کشمیر میں سرکاری بسوں کو منتخب روٹز پر چلنے کی اجازت - Government buses in Jammu and Kashmir allowed to run on selected routes

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتطامیہ نے جمعہ سے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی بسوں کو بین اضلاع چلنے کی اجازت دی ہے۔

لاک  ڈاؤن: جموں و کشمیر میں سرکاری بسوں کو منتخب روٹز پر چلنے کی اجازت

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 2:56 PM IST

یہ گاڑیاں کشمیر اور جموں کے تقریبا تمام بڑے قصبوں کے درمیان ایک مقررہ وقت پر چلے گی۔

اگرچہ انتظامیہ نے کشمیر میں لاک ڈاؤن میں عوام کے لیے کوئی بڑی نرمی نہیں دی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کو ملازمین کی نقل و حرکت کے لیے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے انتطامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی تھی کہ وہ دفاتر میں حاضری دے کر کام کاج کا آغاز کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ایس آر ٹی سی کی یہ بسیں صبح ساڑھے آٹھ اور نو بجے سرینگر سے اننت ناگ، ترال، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ، سوپور، ٹنگمرگ، لال چوک سے صورہ، پامپور اور ہارون تک چلیں گی۔

وہیں جموں میں ان کو تمام قصبہ جات کے درمیان صبح 6:30 بجے سے ایک بجے تک چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وادی کشمیر میں یہ بسیں 12 روٹز پر اور جموں میں 29 روٹز پر ان کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.