ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 22 ہزار کا ہندسہ عبور

آج جموں سے 157 اور کشمیر سے 433 افراد کو کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 407 ہو گئی ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 22 ہزار کا ہندسہ عبور
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 22 ہزار کا ہندسہ عبور
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 11:02 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 590 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 60 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 22006 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 407 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 157 اور کشمیر سے 433 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 180، بارہمولہ 23، کولگام 11، شوپیاں 6، اننت ناگ 35، کپواڑہ 33، پلوامہ 14، بڈگام 39، بانڈی پورہ 36، گاندربل 56، جموں 72، کٹھوعہ 12، راجوری 11، ادھم پور 14، رامبن 24، سامبا 8، کشتواڑ 8، ڈوڈہ میں 1 اور ریاسی میں 7 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

کشمیر میں سری نگر 5333 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1954، کلگام 1523، شوپیان 1474، اننت ناگ 1374، پلوامہ 1614، کپواڑہ 1141، بڈگام 1336، بانڈی پورہ 815 اور گاندربل میں 490 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1259، راجوری 720، رامبن 574، کٹھوعہ 574، ادھم پور 555، سامبا 446، ڈوڈہ 292، پونچھ 234، ریاسی 170 اور کشتواڑ میں 155 کیسز ہیں۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

نئے کیسز کے ساتھ ہی کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 22006 ہو گئی جس میں کشمیر میں 17054 اور جموں میں 4952 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 905 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 14032 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادام کی فصل پر موسم کی مار

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.