وہیں ایڈوائزری میں لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ماسک استعمال کرنے سے پرہیز کریں اور ماسک کو استعمال میں لانے کے بعد اگر ضائع کرنا ہو تو اس کو مناسب طریقے پر ضائع کیا جائے۔
جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس ایک انتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ کہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کروائرس سے دور رہ جائے۔
لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور سماجی دوری پر عمل کریں ۔
ذاتی صفائی ستھرائی کے تعلق سے بھی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سےہاتھ دھوئیں اور کھانسی اور چھینکتے وقت اپنا منہ اچھی طرح ڈھانپ لیں اور کسی ایسے شخص کے رابطے میں نہ آئیں جو کھانسی یا بخار میں مبتلا ہو۔
ادھر جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا یے کہ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 24 گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولینس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ عام لوگ مفت ایمبولینس خدمت کا استفادہ ٹول فری نمبر108جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار بچے ایمرجنسی کی صورت میں مفت ایمبولینس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 102سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ جبکہ جموں وکشمیر کے علاوہ جموں اورکشمیر صوبے کے لیے فون نمبرات مشتہر کئے گئے تاکہ کسی بھی وقت کوروناوائرس سے متعلق جانکاری حاصل کی جاسکے۔
جموں و کشمیر کے لیے نمبر ہے0191-2549676جموں صوبے کے لیے جو نمبرات دئیے گئے ہیں وہ اس طرح ہیں 0191-2520982،0191-2674444،0191-2674115اسی طرح کشمیر صوبے کے لیے جو نمبرات مشتہر کئے گئے وہ یوں ہیں 0194- 2430581اور0194-2440283۔