ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں مزید 9 اموات

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 9اموات

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:22 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 30 سالہ شخص سمیت 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔

فوت ہونے والے دیگر افراد میں مینڈھر، پونچھ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ شخص، گالکوٹ ادھمپور سے 50سالہ، آر ایس پورہ سے 65 سالہ، تالاب ٹلو جموں سے 90 سالہ اور جموں کے ہی ترکوٹہ نگر سے 30 سالہ شخص شامل ہے۔

ان اموات کے ساتھ ہی عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1293پہنچ چکی ہے۔ جن میں سے جموں سے 409 اور وادی کشمیر سے 884۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے 621 نئے مثبت معاملات

سب سے زیادہ اموات ضلع سرینگر میں ہوئی ہیں، ضلع سرینگر میں 310، جموں 212، بارہمولہ 126، بڈگام 89، پلوامہ 73، کپوارہ 71، اننت ناگ 69، کولگام 43، بانڈی پورہ 41، راجوری 39، ڈوڈہ 38، شوپیاں 32، گاندربل 30، کٹھوعہ 28، سانبہ 24، ادھمپور 22، پونچھ 18، رام بن 11، کشتواڑ 11اور ریاسی میں 6اموات درج کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.