سرینگر شہر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما رشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "سماجی رابطہ ویب سائٹ پر کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے والے طبی نسخوں سے عوام کو پرہیز کرنا چاہیے۔ ان نسخوں کی سائنسی طور پر کوئی بھی تحقیق نہیں کی گئی ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "کچھ دوائیاں جیسے کہ ازیتھرومائیسین، لوپینویر، اور روتنویر سے تحقیق کے دوران مریضوں کو کافی فائدہ ملا ہے تاہم ان دوائیں کا بھی استعمال سوچ سمجھ کر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کرنا چاہیے۔"

انہوں نے عوام کو بھی اس سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کے چار معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے 31 مارچ تک مرکزی زیر انتظام خطے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور عوام کو اپنے گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت دی ہے۔