ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مکمل لاک ڈاون کا چھٹا دن

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:07 AM IST

Updated : Mar 25, 2020, 10:54 AM IST

دنیا کو دہشت زدہ کرنے والے کوروانا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے پیش نظر وادی کشمیر میں بدھ کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث وادی کے طول و عرض میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئ۔

مکمل لاک ڈاون کا چھٹا دن
مکمل لاک ڈاون کا چھٹا دن

گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی وادی کے شہرو دیہات میں احتیاط کے طور پرسخت ترین بندشیں عائد کی گئی ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوڈ 19 کے خطرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

مکمل لاک ڈاون کا چھٹا دن

لوگوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ پر ناکے لگا کر لوگوں کے چلنے پھرنے کے علاوہ نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی قندغنیں لگائی گئی ہیں ۔وہیں بغیر ایمرجنسی کے کسی بھی شخص کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے.

تجارتی مرکز لال چوک کے ساتھ ساتھ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ انتظامیہ کے احکامات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے مکمل طور پرغائب ہے۔

کوروناوائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے سے بھی اجتناب کریں ۔

ادھر لوگوں کی بھیڑ بھاڑ پر نظر رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔

جموں و کشمیرمیں پہلے ہی تمام تعلیمی ادارے ، ہوٹل ۔ریستوران ،باغات، پارکیں اور دیگر عوامی بھیڑ بھاڑ والے مقامات بند کر دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے متاثر افراد کی تعداد 7تک پہچ گئی ہے جن میں جموں کے 4 اور کشمیر وادی کے 3مثبت کیسز شامل ہیں ۔

Last Updated : Mar 25, 2020, 10:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.