جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کے کمشنر سیکریٹری اتل ڈلو کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کورونا کی تشخیص کے لیے خطہ میں ٹیسٹنگ میں مزید وسعت لائی جا ہی ہے۔
اتل ڈلو کے مطابق جموںوکشمیر میں اب تک 17لاکھ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جبکہ روزانہ 25ہزار ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا دور میں بزرگوں کی صحت پر حکومت کی خصوصی توجہ
انہوں نے کہا کہ ملک کے بعض مقامات میں کئی مریضوں میں دوبارہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم جموں وکشمیر میں ابھی تک ایسا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
اتل ڈلو کا کہنا ہے کہ مرکزی خطہ میں اب تک کورونا سے شفا پانے والے کسی بھی مریض میں دوبارہ وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، وہیں ’’جموں وکشمیر کے کسی بھی علاقے میں ’کیمونٹی آوٹ بریک‘ نہیں ہوا۔‘‘
دریں اثناء کمشنر سیکریٹری نے عوام رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ابھی تک وائرس کا کوئی ویکسین سامنے نہیں آیا ہے لہذا احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی کووڈ19 کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔