جموں و کشمیر میں کووڈ وبا سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 4000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم از کم 40 افراد کووڈ کا شکار بنے ہیں جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 4002 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 جون تک خطہ میں 29 ہلاکتیں ہوئیں اور مجموعی تعداد 3992 ہو گئی تھی لیکن گزشتہ شام سے مزید 11 افراد کووڈ سے جنگ ہار گئے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی جموں و کشمیر میں کووڈ کے 1801 معاملے درج کئے گئے جن میں 1247 کشمیر اور 554 جموں میں پائے گئے۔
خطہ میں مجموعی طور پر 295879 کووڈ کیسز ہے جن میں 30657 فعال ہے۔
کل بھی 2694 افراد صحت یاب ہوئے اور اس کے ساتھ ہی صحت یاب افراد کی تعداد 261230 تک پہنچ گئی ہے۔
اگرچہ جموں میں مثبت معاملوں کی تعداد کم ہے۔ تاہم گزشتہ دو ماہ سے یہاں اموات کی شرح میں تیزی آئی ہے جو انتظامیہ اور محکمہ صحت کے لئے تشویش کا امر بن گیا ہے۔