ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی نے جموں وکشمیر میں اپنا 139 واں یوم تاسیس منایا

Congress Foundation Day کانگریس پارٹی نے جمعرات کو جموں وکشمیر میں بھی اپنا 139 واں یوم تاسیس منایا اور اس سلسلے میں پارٹی کے جموں اور سرینگر میں واقع دونوں ہیڈ کوارٹروں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

congress-party-celebrated139th-foundation-day-in-srinagar-office
Etv Bharatکانگریس پارٹی نے جموں وکشمیر میں اپنا 139 واں یوم تاسیس منایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 6:09 PM IST

کانگریس پارٹی نے جموں وکشمیر میں اپنا 139 واں یوم تاسیس منایا

سرینگر: کانگریس پارٹی نے جمعرات کو جموں وکشمیر میں بھی اپنا 139 واں یوم تاسیس منایا اور اس سلسلے میں پارٹی کے جموں اور سرینگر میں واقع دونوں ہیڈ کوارٹروں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جموں میں منعقدہ تقریب کے دوران پارٹی کے سینیئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس اپنے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چناؤ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، تاہم ہم مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ‘راہل جی بھارت جوڑو یاترا پھر شروع کر رہے ہیں، لوگوں کے مشکلات کو اجاگر کرنا، جمہوریت کو بحال رکھنا اور آئین کی حفاظت کرنا وقت کی پکار ہے’۔

سرینگر میں بھی کانگریس نے 139 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر غلام نبی مونگا نے میڈیا سے بات کرت ہوئے کہا کہ ‘آج پورے ملک میں کانگریس کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں خوشی ہے کہ ہم لوگوں کے مشکلات کو اجاگر کر رہے ہیں، خاص طور پر بے روز گاروں کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس لوگوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں عسکریت پسندی کو ختم کرنے میں ناکام رہی جبکہ بی جے پی ڈھنڈورا پیٹ رہی کہ ہم نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو ختم کیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.