ETV Bharat / state

کشمیر: روایت سے ہٹ کر سڑکیں بن رہیں

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:12 PM IST

کنکریٹ سڑکوں کو بارش اور برف باری سے کسی قسم کے نقصان کا کوئی احتمال نہیں رہتا ہے۔ وہیں 20 سے 25 برسوں تک ان سڑکوں کو مرمت کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

روایت سے ہٹ کر سڑکیں بن رہیں
روایت سے ہٹ کر سڑکیں بن رہیں

وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران بارشوں اور بھاری برف باری کے نتیجے میں میگڈمائز سڑکیں بہت جلد خراب ہو جاتی ہیں۔ پانی جمع رہنے سے سڑکوں میں گھڑے اور خندق ہو جاتے ہیں جس کے باعث آمد و رفت میں کئی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔

روایت سے ہٹ کر سڑکیں بن رہیں

ایسے میں اب یہاں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تکنیک کو متعارف کر کے کئی کنکریٹ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ روائتی طرز تعمیر سے جدا کئی سڑکوں کو نئی تکنیک سے بنایا جا رہا ہے۔

جس میں شروعات کے طور پر رام باغ فلائی اوور کے نیچے سڑک کا تعمیری کام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس طرح کی سڑکیں اکثر یوروپین ممالک میں بنائی جاتی ہیں۔ تاہم اکنامک ریکنسڑیکشن ایجنسی نے اس نئی تکنیک کو کشمیر میں پہلی بار استعمال میں لاکر سرینگر کے تین اہم شاہراہوں کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔

سرکار کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر، تجدید و مرمت اور کشادگی کے لیے اگرچہ پروجیکٹ ترتیب دئیے جا رہے ہیں اور فنڈس بھی واگزار کئے جاتے ہیں لیکن جس طرح خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی جا رہی ہے اس سے مقامی لوگ مطمئین نظر نہیں آ رہے ہیں۔ کیونکہ کئی اضلاع سے یہ شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں کہ ناقص میڑئیل بے جا طور استعال میں لایا جاتا ہے۔

تاہم ریجڈ کنکریٹ پے منٹ متعارف کئے جانے سے یہاں کے مقامی لوگ کافی مطمئین نظر آ رہے ہیں انہیں امید ہے کہ اس نئی طرز تعمیر سے بنائی جانے والی یہ سڑکیں آمدورفت کے حوالے سے کافی سود مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریمی لائبریری میں ہندو مذہب کی مقدس کتابیں اردو زبان میں موجود

بنائی جانی والی ان کنکریٹ سڑکوں کو بارشوں اور برف باری سے کسی قسم کے نقصان کا کوئی احتمال نہیں رہتا ہے۔ وہیں 20 سے 25 برسوں تک ان سڑکوں کو مرمت کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم خوش آئند ہے۔ اس سے نہ صرف بار بار سڑکوں کی مرمت سے نجات ملے گی بلکہ پیسہ بھی ضائع نہیں ہوگا۔

واضح رہے اس نئی ٹیکنالوجی سے شروعات کے طور شہر سرینگر میں تین سڑکین بنائی جاری ہیں۔ جن میں آئی جی روڑ،ایسٹرن فورشور روڈ اور جہانگیر چوک فلائی کے نیچے بنائی جا رہی دنوں طرف کی سڑکیں شامل ہیں جوکہ قریب 40کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.